لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے جلد ہی خود کو ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان کے روپ میں ڈھالنے کا عندیہ دے دیا۔
انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ اگر آپ مجھے مختلف انداز میں اداکاری کرتے دیکھیں گے تو اس کے پیچھے یقیناً کسی کردار کا مجھ پر طاری ہوجانا ہے۔
اپنے پیغام میں اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ جب بھی کوئی نیا ڈرامہ یا سیریز دیکھنا شروع کرتی ہیں تو اس میں موجود اپنے پسندیدہ کردار کی شخصیت میں خود کو ڈھال لیتی ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ جلد ہی خود کو شہرہ آفاق ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کی اہلیہ حلیمہ سلطان کے کردار میں خود کو ڈھالیں گی۔