انقرہ: (ویب ڈیسک)پاکستان میں ترکی کے تعاون سے پاک بحریہ کے لیے جدید بحری جنگی جہازوں ’میلجم کلاس کارویٹس‘ کی تیاری کا سنگ بنیاد کراچی نیول میں رکھ دیا گیا۔
ترک خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘کی رپورٹ کے مطابق تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس ای ڈبلیو) میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان نیوی اور ترکی کی سرکاری دفاعی کمپنی اے ایس ایف اے ٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
سنگ بنیاد کی تقریب میں کے ایس ای ڈبلیو کے منیجنگ ڈائریکٹ ڈائریکٹر ریئر ایڈمر اطہر سلیم مہمان خصوصی تھے۔
واضح رہے کہ جولائی 2018 میں پاکستان نیوی نے اے ایس ایف اے ٹی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت وہ 4 میلجم کلاس کارویٹسحاصل کرے گا۔
معاہدے کے تحت 2 ملیجم کلاس کارویٹس ترکی میں تعمیر ہوں گے جبکہ باقی 2 پاکستان میں تیار ہوں گے۔ مذکورہ معاہدے کی رو سے ’ملیجم کلاس کارویٹس‘ کی ٹیکنالوجی بھی پاکستان میں منتقل ہو گی۔
Steel Cutting Ceremony of MILGEM Class Corvettes constructed for #PakNavy held at KS&EW. MD KS&EW R/ Adm Ather Saleem was Chief Guest. The contract for 04 corvettes with ToT was signed with #ASFAT which entails construction of 02 corvettes at Turkey & 02 at Pakistan (KS&EW).(1/2) pic.twitter.com/TdIm2HQJvB
— Rear Admiral M Arshid Javed DGPR Navy (@dgprPaknavy) June 9, 2020
خیال رہے کہ ’میلجم کلاس کارویٹس’ کے سنگ بنیاد کی پہلی تقریب گزشتہ ہفتے استنبول کے نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی تھی۔
ملیجم بحری جہاز 99 میڑ طویل اور 24 سو ڈسپلیسمنٹ کیپیسٹی کی صلاحیت رکھتا جبکہ 29 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل سکتا ہے۔ ملیجم اینٹی سب میرین جنگی فریگیٹس ریڈار سے پوشیدہ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ کردے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’ملیجم کلاس کارویٹس’ جدید خطوط دفاع ساز و سامان سے لیس ہے جس میں طیارہ شکن ہتھیار، سینسرز، جنگی نظم و نسق کا نظام بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز پاک بحریہ کے جدید ترین پلیٹ فارم میں شامل ہوگا جو بحر ہند کے خطے میں امن، استحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
This steel cutting ceremony is of the 1st MILGEM class corvette being indigenously constructed at Karachi Shipyard in collab with Turkey. These ships will be technologically most advanced platforms of #PakNavy & will contribute in maintaining peace & balance of power in IOR.(2/2)
— Rear Admiral M Arshid Javed DGPR Navy (@dgprPaknavy) June 9, 2020
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر شپ بلڈنگ کموڈور محمد جہانزیب احسن نے مقامی سطح پر جنگی جہاز کی تعمیر اور دیگر دفاعی شعبوں میں تعاون کے لیے ترکی اور پاکستان کے مابین گہری دوستی کی تاکید کی۔
اکتوبر 2019 میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کےہمراہ استنبول میں ایک تقریب کے دوران پہلی ملیجم کلاس کارویٹس کی پہلی دھاتی پلیٹ کاٹ کر سنگ بنیاد رکھی۔
واضح رہے کہ ترکی دنیا کے ان 10 ممالک میں سے ایک ہے جو جنگی جہاز کی تیاری میں مقامی وسائل بروئے کار لاتا ہے۔
یاد رہے دونوں ممالک میں دفاعی صنعت، فوڈ پراسیسنگ اور پیکنگ، آٹوموٹو انڈسٹری اور آٹوپارٹس، گھریلو آلات، تعمیراتی سامان، ٹیکسٹائل، چمڑے کی مشینری اور تیار مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور جراحی آلات میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔