لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں بھی شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ جیسا شاہکار ڈرامہ بنے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت باقی دنیا میں بھی اتنی ہی ہے کہ جتنی پاکستان میں ہے؟
Is #Ertugrul this huge of a hit in Turkey & other countries or just PK?
— Ushna Shah (@ushnashah) June 19, 2020
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس بیان کو منفی طور پر لیا گیا اور تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا تاہم اُشنا شاہ نے صارفین کے اس خیال کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ ’ارطغرل غازی‘ سے نفرت کر کے انہیں کیا ملے گا۔
انہوں نے ٹوئٹر صارف کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ انہوں نے ابھی تک ارطغرل ڈرامہ نہیں دیکھا لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ یہ بہت عمدہ سیریز ہے۔
Hating Ertugul is a thing? Why? It’s a high budget series on the start of the Ottoman Empire yes? (I haven’t started it yet). I think that’s brilliant & it’s about time we had such shows.
— Ushna Shah (@ushnashah) June 22, 2020
انہوں نے اسی قسم کی پروڈکشن پاکستان میں بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ایسے شاہکار ڈرامے بنیں۔