جھمکوں اور چوڑیوں سے محبت کبھی ختم نہیں ہوگی: سجل علی نے نئی تصویر شیئر کر دی

Last Updated On 07 July,2020 05:52 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے جیولری میں جھمکوں اور چوڑیوں سے پسنسدیدگی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جھمکوں اور چوڑیوں سے اُن کی محبت کبھی ختم نہیں ہوگی۔

سماجی ربطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی نے جھمکے اور چوڑیاں پہنے اپنی ایک دلکش تصویر شئیر کی۔


انہوں نے لکھا کہ جو بھی کہو جھمکے اور چوڑیوں کی اپنی ہی بات ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میری جھمکے اور چوڑیوں سے محبت کبھی ختم نہیں ہوگی۔

سجل علی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کرنے والی شخصیات کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئی، یہ سنگ میل انہوں نے حال ہی میں عبور کیا۔

رواں برس مارچ میں احد رضا میر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی سجل علی کے اس وقت انسٹاگرام پر 60 لاکھ سے زائد فالوور ہیں۔