لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں کیونکہ کامیاب انسان کے لیے خواب اُس کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو بیان میں اُن کے ہاتھ میں پلے کارڈز موجود ہیں اور وہ اُن پلے کارڈز کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیریئر شروع کرنے کے حوالے سے کچھ اہم معلومات دے رہی ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے پلے کارڈز پر لکھا کہ آج میں آپ سب کو کچھ بتانا چاہتی ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں اپنے بچپن میں ایک ایسی بچی تھی جس میں اعتماد کی بہت کمی تھی لیکن میں پھر بھی خواب دیکھا کرتی تھی۔
— Yumna Zaidi (@yumnazaidiactor) July 4, 2020
اداکارہ نے کہا کہ کہ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں اپنا ٹیلنٹ یعنی اداکاری ٹی وی پر کروں اور میں نے اپنے اِس خواب کو پورا کرنے کے لیے بہت سے آڈیشنز دیئے جن میں مجھے ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اور آج میں آپ سب کے سامنے بطور اداکارہ انڈسٹری میں بہت اچھا کام کر رہی ہوں۔
یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں کیونکہ ایک کامیاب انسان کے لیے خواب اُس کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے۔