لاہور میں بارہ عارضی مویشی منڈیاں فعال کر دی گئیں

Last Updated On 15 July,2020 09:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بارہ عارضی مویشی منڈ یاں فعال ہو گئیں، بیو پاریوں کی آمد کے بعد قربانی کے جانور بھی پہنچنا شروع ہوگئے۔

عید الاضحیٰ قریب تر ہوئی تو تیاریاں بھی بڑھ چڑھ کر ہونے لگیں، لاہوریوں کے لیے 12 عارضی ٹیکس فری مویشی منڈیاں سج گئیں۔ کورونا خدشات کے پیش نظر مویشی منڈیاں شہری آبادی سے 2 سے 45 کلو میٹرکے فاصلے پر لگائی گئی ہیں۔

12 مویشی منڈیوں میں 13 لاکھ 34 ہزار چھوٹے جبکہ 3 لاکھ 15 ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہے۔ شالامار، عزیز بھٹی اور سمن آ باد زونز میں منڈیاں نہیں لگیں۔

واہگہ زون میں لکھو ڈیر، نشتر زون میں پرانا کاہنہ فیروزپور روڈ، گلبرگ زون کے ڈی ایچ اے فیز نائن، راوی زون میں سگیاں کے مقام اور این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹاؤن میں مویشی منڈیاں لگ چکیں۔ اسی طرح مانگا منڈی، رائے ونڈ سندر روڑ، شاہ پور کانجراں منڈی، حضرت عثمان غنی روڑ سگیاں سمیت علامہ اقبال زون میں 4 مویشی منڈیاں فعال ہیں۔

کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کا کہنا ہے کہ منڈیاں فعال ہو گئیں ، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خریدار بھی کورونا سے بچاؤ کی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مویشی منڈیوں کا رخ کریں۔
 

Advertisement