لاہور: آٹے کی تلاش میں عوام بے حال، اوپن مارکیٹ ہو یا یوٹیلیٹی سٹور کہیں دستیاب نہیں

Last Updated On 14 July,2020 12:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں آٹے کی تلاش میں عوام پسنے لگی۔ اوپن مارکیٹ ہو یا یوٹیلیٹی سٹور آٹا دستیاب نہیں۔ شہر کے مختلف یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا نایاب ہو گیا۔

آٹے کا حصول عوام کے لئے درد سر بن گیا، شہری در در آٹے کے حصول کے لئے خوار ہونے لگے۔ اوپن مارکیٹ میں 860 روپے والا 20 کلو کا تھیلا نایاب ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والا آٹا بھی غائب ہو گیا، اوپن مارکیٹ ہو یا یوٹیلیٹی سٹورز، آٹا کہیں دستیاب نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بہت جگہوں سے پتہ کر لیا، آٹا نہیں مل رہا۔ دوسری دکانوں پر بھی گئے اور یوٹیلٹی سٹورز پر بھی کئی چکر لگائے مگر آٹا نہیں ملا۔ مزنگ یوٹیلیٹی سٹور پر بھی آٹا نایاب ہے جہاں
گزشتہ 4 روز سے آٹے کی سپلائی ہی نہیں پہنچی۔
 

Advertisement