کراچی: شوگر ملز نے چینی ایک ہفتے میں 4 روپے کلو مہنگی کر دی

Last Updated On 08 July,2020 03:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شوگر ملز نے چینی ایک ہفتے میں 4 روپے کلو مہنگی کر دی، کراچی کے بازاروں میں چینی صارف کو 90 روپے کلو تک فروخت کی جا رہی ہے-

محدود آمدن کے ستائے عوام کو مہنگی چینی کے کڑوے گھونٹ پینے پڑ رہے ہیں، ڈیلرز کے مطابق سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت 76 سے بڑھ کر 80 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ ہول سیل میں چینی 80 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود اس کی قیمتوں میں اضافہ مصنوعی معلوم ہوتا ہے۔ کورونا کے باعث ویسی ہی عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے اور ایسے میں بنیادی کھانے پینے کی اشیاء کے دام میں ہوش ربا اضافہ غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کر رہا ہے۔
 

Advertisement