اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عید کے موقع پر ایل پی جی بم گرا دیا، ایل پی جی ایک روپے 56 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر 18روپے 48 پیسے جبکہ کمرشل سلنڈر 70روپے مہنگا ہوگیا۔
اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، صارفین کو ایل پی جی 114 روپے کی بجائے 115 روپے 50 پیسے میں دستیاب ہو گی۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے بعد گھریلو سلنڈر 1345 کی بجائے 1363 روپے 55 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 5244 روپے ہوگئی ہے اس سے قبل کمرشل سلنڈر 5175 روپے میں دستیاب تھا۔