وزیربلدیات سندھ کی زیرصدارت اجلاس، آلائشیں اٹھانے کیلئے سب ڈویژن سطح پر کمیٹیاں قائم

Last Updated On 31 July,2020 03:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر بلدیات سندھ کی زیرصدارت آلائشیں اٹھانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے سب ڈویژن سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔

وزیراعلی ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، سیکرٹری بلدیات روشن شیخ، ڈی ایم ایس ایس ڈبلیو ایم اے کاشف گلزار شیخ، کے ایم سی کے مسعود عالم اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

ناصر شاہ نے سب ڈویژن لیول پر کمیٹیاں قائم کر دیں جن میں ایس ایس ڈبلیو ایم اے، ڈی ایم سیز کے افسران شامل ہیں۔ یہ کمیٹی آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کی ذمہ دار ہو گی۔

ناصر شاہ نے کہا کہ اس مرتبہ گلی کوچوں میں قربانی کرنے پر پابندی ہے۔ انہوں نے ایس ایس ڈبلیو ایم اے کو ہدایت کی کہ جہاں پر اجتماعی قربانی ہو وہاں سے بھی آلائشیں اٹھائی جائیں۔ ناصر شاہ نے لوکل باڈیز کو ہدایت کی آلائشیں اٹھانے کے بعد فوری جراثیم کش اسپرے کیا جائے۔
 

Advertisement