لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کمی کے بعد رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 953 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر فی تولہ سونے کی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ دو ہزار 2 روپے ہو گئی ہے۔
دریں اثناء فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دونوں کی قیمت بالترتیب 1470 روپے اور 1260.29 روپے پر برقرار ہے۔