پاکستانی سی فود کی دنیا بھر میں بڑی مانگ، برآمد کرکے فائدہ اٹھا سکتا ہے: جاپانی قونصل جنرل

Published On 22 November,2020 01:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں جاپانی قونصل جنرل ٹوشیکازواسومورہ نے کہا ہے کہ جھینگے سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سی فوڈ کی بڑی مانگ ہے۔ پاکستان اپنی سی فوڈ برآمدات دنیا بھر میں بڑھا کا بڑا فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جاپان کے قونصل جنرل کاکہنا تھا کہ جاپان اور بلوچستان میں سمندری کھانے کا رواج زیادہ ہے، جاپان بلوچستان کی ترقی کیلئے تعاون کرتا رہے گا۔

بلوچستان فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانب سے جاپانی قونصول جنرل کو اجرک اور شیلڈ کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔