گلگت: (دنیا نیوز) حلقہ جی بی اے 3 کے پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ آ گیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس 6873 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال دوسرے نمبر پر رہے۔
گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔ آج پولنگ کیلئے کل 74 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ حلقے میں آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخاب لڑنے والے امیدواران کی مجموعی تعداد 21 ہے جبکہ 41 ہزار 360 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ سہیل عباس، ذوالفقار علی، الطاف حیدر اور کیپٹن (ر) محمد شفیع کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے۔
کورونا صورتحال کے پیش نظر تمام پولنگ سٹاف، سکیورٹی اہلکاروں اور ووٹرز کو ماسک بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔