لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پیپلزپارٹی سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان کی جانب سے گلگت بلتستان حلقہ 2 میں حتمی فیصلے کے بغیر پی ٹی آئی کی جیت کے اعلان نے نتائج کو مشکوک بنا دیا۔
گلگت بلتستان انتخابات میں حلقہ دو کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے دھاندلی ثابت ہونے کا دعوی کر دیا۔ پیپلزپارٹی کی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دو ووٹوں سے برتری غلط قرارپائی۔ گلگت بلتستان کے حلقہ دو میں دوبارہ گنتی پر پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ووٹ برابر قرار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پوسٹل بیلٹ کے تحت ووٹوں کی گنتی کی فرانزک رپورٹ آنے تک گلگت بلتستان حلقہ دو کا نتیجہ روک دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر نے 1382 پوسٹل بیلٹس کی تصدیق کی، دوبارہ گنتی میں 1708 پوسٹل بیلٹ نکل آئے۔راتوں رات 326 پوسٹل بیلٹس کا نکلنا مشکوک ہے، فرانزک میں یہ پوسٹل بیلٹس جعلی ثابت ہوں گے۔