کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گرین لائن منصوبے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم تاج کمپلکس سے میونسپل پارک ایم اے جناح روڈ تک کامن کوریڈور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کراچی کیلئے فکر مند ہیں، شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کو جلد حل کرنے کوشش کی جا رہی ہے، 2021 جولائی سے ستمبر کے درمیان عمران خان گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ گورنر سندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت دلوانے کیلئے بل پاس کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا گرین لائن سمیت دیگر منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، پانچواں منصوبہ نالوں کی صفائی ہے تاکہ بارشوں میں کراچی نہ ڈوبے۔ انہون نے کہا کہ جزائر کے معاملے پر بھی سندھ حکومت سے بات چیت جاری ہے۔