کراچی سرکلر ریلوے کا باقاعدہ آغاز، پہلے روز مسافروں کی تعداد کم رہی

Published On 20 November,2020 11:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سرکلر ریلوے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، ٹرین سٹی سٹیشن سے پپری پہنچ گئی، پہلے روز مسافروں کی تعداد کم رہی۔

کراچی میں سرکلر ریلوے کے افتتاح کے بعد پہلی باقاعدہ ٹرین اپنی منزل پر پہنچی۔ پہلی ٹرین صبح سات بجے سٹی سٹیشن سے پپری اور پپری سے سٹی اسٹیشن مسافروں کو لیکر روانہ ہوئیں۔

وزیر ریلوے کی جانب سے کرایہ 50 سے 30 روپے کرنے اور پہلے دن مفت سفر کے اعلان کے باوجود مسافروں کی تعداد کم تھی، تاہم سفر کرنے والوں نے برسوں بعد کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔

سرکلر ریلوے کی دوسری ٹرین پپری سے ساڑھے چار بجے سٹی سٹیشن جبکہ 5 بجے سٹی سٹیشن سے پپری روانہ ہونگی۔
 

Advertisement