کراچی: (دنیا نیوز) کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ واقعے کی انکوائری رپورٹ مرتب کرلی گئی۔ سندھ کے 5 وزرا پر مشتمل کمیٹی نے رپورٹ فائنل کی، اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ارکان رپورٹ پر دستخط کریں گے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ہوٹل چھاپے اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کو قانون سے ماورا قرار دیا گیا۔ کمیٹی نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمے کو اختیارات سے تجاوز قرار دیا۔ رپورٹ میں پس پردہ اسباب، معاملات اور اہم کرداروں کا بھی ذکر ہے۔ انکوائری کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے کردار کا بھی ذکر کیا، رپورٹ میں دستاویزی اور تصویری شواہد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کو پبلک کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کے فورم پر کیا جائے گا۔ انکوائری کمیٹی 22 اکتوبر کو قائم کی گئی، جسے ایک ماہ میں تحقیقات کا ٹاسک دیا تھا۔