اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے نمنٹے کے لئے سیٹ بینک کے اقدمات پر عملدرآمد جاری ہے، بینکوں نے اب تک 657 ارب روپے کے قرضے موخر کیے۔
تفصیلات کے مطابق بینکوں نے اب تک 657 ارب روپے کے قرضے موخر کیے، تنخواہوں کی ادائیگیوں کے کے لئے 238 ارب روپے کے قرضے منظور کیے گئے، 215 ارب روپے کے قررضے ری اسٹرکچر کیے گئے، ہسپتالوں کی تعمیر کے لئے 7 ارب 80 کروڑ روپے دیے گئے۔
ماہرین کے مطابق کورونا سے جہاں دنیا بھر کی معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی وہی پاکستان میں بھی کمپنیوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ایسے حالات میں سٹیٹ بینک کے ان اقدمات سے کمپنیوں کو کافی سہارا ملا ہے اور اب کئی کمپنوں نے نقصانات سے نکل کر دوبار کام شروع کردیا ہے۔