اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار میں 36 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پندرہ دسمبر تک موصول ہونے والے اعداد شمار کے مطابق اب تک 50 لاکھ 57 ہزار کاٹن بیلز تیار کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 78 لاکھ 61 ہزار کاٹن بیلز تیار ہوئیں تھی۔
رواں سیزن میں ٹیکسٹائل ملز 41 ہزار 61 ہزار کاٹن بیلز خریدی جو گذشتہ سیزن کے مقابلے میں 36 فیصد کم ہے۔ رواں سیزن میں اب تک برآمد کنندگان نے 62 ہزار 500 کاٹن بیلز خریدی ہیں۔
پاکستان کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے حکومت کو بہتر منصوبہ بندی اور اچھے بیجوں کی خریدار میں توجہ دینے کی ضروری ہے تاکہ کپاس کی پیداوار میں اضافے ممکن ہوسکے۔