کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کی تاریخ میں 6 ماہ توسیع کا اعلان کردیا۔
کورونا کے باعث اسٹیٹ بینک نے بینک اکاونٹ کی بائیو میٹرک تصدیق کی تاریخ میں چھ ماہ کی توسیع کردی ہے، اب صارفین 30 جون 2020 تک بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر ہی بینک اکاونٹ کھول سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق رقوم کی غیرقانونی منتقلی کے قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئےاسٹیٹ بینک نے بینک اکاونٹ ہولڈرز کے لئے بائیو میٹرک کی شرط لامی قرار دی گئی تھی ،، مگر کورونا کے باعث اسٹیٹ بینک کو آئندہ چھ ماہ کے لئے تاریخ میں توسیع دینا پڑی ۔