پشاور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس نے خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔ ڈاکٹر فہد لیاقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔ ڈسٹرکٹ سرویلنس افیسر پولیو ضلع خیبر کے ڈاکٹر فہد لیاقت کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، طبعیت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ڈاکٹر فہد لیاقت کا تعلق ضلع صوابی سے تھا۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں شہید ڈاکٹروں کی تعداد 41 ہوگئی۔