جنوبی کوریا کی برآمدات میں دسمبر کے دوران 12.6 فیصد اضافہ

Published On 10 January,2021 04:42 pm

سیئول: (اے پی پی) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ دسمبر 2020ء کے دوران اس کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 12.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی مصنوعات کی بیرونی طلب میں اضافہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دسمبر کے دوران ملکی مصنوعات کا برآمدی حجم 51.41 ارب ڈالر رہا جس کی وجہ مصنوعات کی بیرون ملک طلب میں اضافہ ہے۔

آمدنی کا حجم دسمبر 2019 کے مقابلے میں 12.6 فیصد زیادہ ہے،ماہ کے دوران اوسط یومیہ برآمدی حجم 7.9 فیصد اضافے کے ساتھ 2.14 ارب ڈالر رہا۔

ماہ کے دوران ملکی درآمدات کا حجم 44.46 ارب ڈالر رہا جو سالانہ بنیاد پر 1.8 فیصد زیادہ ہے، تجارتی منافع 6.95 ارب ڈالر رہا۔
  

Advertisement