اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹیکس وصولی کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی، چھ ماہ کی مدت میں دو ہزار 205 ارب سے زائد کا ٹیکس جمع ہوا جس کی بڑی وجہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے ٹیکس فارم میں آسانیاں ہیں، وزیرِ اعظم نے ٹیکس دہندگان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیکس اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال 6 ماہ کی مدت میں ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والی رقم 2205 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن ہیں جو خراجِ تحسین کے حقدار ہیں، نظام میں ایسے اقدامات کا بھی اضافہ کیا جائے جس سے ٹیکس دہندگان کی پذیرائی کی جائے، اجلاس میں بتایا گیا ٹیکس وصولی کے نظام کو خودکار بنایا جارہا ہے اور ٹیکس دہندگان کو ٹیکس دینے پر مراعات اور سہولیات دی جارہی ہیں۔