فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سے نیچے گرنے لگی

Published On 09 January,2021 06:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سے نیچے گرنے لگی، ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 1300 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1850 ڈالر ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد،سکھر، فیصل اباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قدر 1115 روپے کم ہوکر 97ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قدر میں بالترتیب 50 روپے اور 42.86 روپے گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1300روپے اور 1114.54 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement