روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا

Published On 21 January,2021 04:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement