روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل چوتھے روز بھی سستا

Published On 11 February,2021 04:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے مسلسل چوتھے روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 159 روپے 31 پیسے سے گر کر 159 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 43 پیسے سستا ہو گیا تھا۔ دوسرے کاروباری روز کے دوران 21 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی تھی۔تیسرے کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی 4پیسے سستی ہوئی تھی اور قیمت 159 روپے 31 پیسے ہو گئی تھی۔
 

Advertisement