ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانی بینکوں کے کریڈٹ کو بہتر کرے گا:موڈیز

Published On 22 February,2021 04:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانی بینکوں کے کریڈٹ کو بہتر کرے گا۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے رپورٹ جاری کردی ۔۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان میں ترسیلات زر میں اضافے اور اس کے بینکوں پر اثرات پر رپورٹ جاری ہے ۔۔ موڈیز کے مطابق کورونا کے باوجود ترسیلات زر میں ردبدل کا امکان نہیں،، جبکہ ورلڈ بینک نے عالمی سطح پر ترسیلات میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترسیلات زر بڑھنے سے بینکوں کے ڈپازٹ اور فارن کرنسی میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے بینکوں کی قرض دینے کی صلاحیت بڑھنے گی ۔۔

تاریخ میں پہلی بار بینک صارفین کے قرضے کمپنیوں کے قرضوں سے بڑھ گئے ہیں ۔۔ اعداد شمار کے مطابق دسمبر 2020 میں عام صارف کے غیرفعال قرضے مجموعی قرضوں کے 4 اعشاریہ 9 فیصد جبکہ کمپنیوں کے غیر فعال قرضے مجموعی قرضوں کے 9 اعشاریہ 4 فیصد کے برابر پہنچ چکے ہیں۔