کراچی: (دنیا نیوز) رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 337 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر حصص کی فروخت کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کرکے منافع کمانے کو ترجیج دی۔
یہی وجہ ہے کہ اختتام پر مارکیٹ 337 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 890 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج ہونے والی انڈیکس میں گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کے 50 ارب روپے زائد ڈوب گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بڑی کمپنیوں کے مالی نتائج تواقعات کے مطابق نہیں آئے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کرنا شروع کردیے۔