راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیرخارجہ کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورافغان مفاہمتی عمل سے متعلق غور کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں جو بھائی چارے اور پائیدار شراکت داری پر مبنی ہیں۔
قطری نمائندہ خصوصی ڈاکٹر مطلق بن ماجدنے خطہ میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔