دسمبر کے مقابلے جنوری میں جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

Published On 23 February,2021 11:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) دسمبر کے مقابلے جنوری میں جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد شمار کے مطابق دسمبر 2020 میں جاری کھاتوں کا خسارہ جو 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا جنوری 2021 میں کم ہوکر 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا جبکہ رواں مالی سال کے سات ماہ میں مجموعی طورپر وصولیوں کا پلڑا بھاری رہا۔

جولائی 2020 سے جنوری 2021 میں کرنٹ اکاونٹ 91 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گذشتہ مالی سال انہی سات ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے درآمدات کو لگام، برآمدات میں اضافے کے اقدامات اور ترسیلات بڑھنے سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
 

Advertisement