شیڈول بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں میں 4.15 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

Published On 24 January,2021 06:37 pm

اسلام آباد: (اے پی پی) شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں میں گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران 4.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2020ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 84 کھرب، 96 ارب، 66 کروڑ، 66 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2019ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مختصرمدت کے قرضوں کے مقابلہ میں 4.15 فیصدزیادہ ہے۔

دسمبر 2019ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 81 کھرب، 57 ارب ،81 کروڑ 68 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جاری مالی سال کے پہلے نصف میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں 3.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جون 2020ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 8,202,328 ملین روپے تھا جو دسمبر 2020 کے اختتام پر بڑھ کر 84 کھرب، 96 ارب، 66 کروڑ، 66 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا

 

Advertisement