اسلام آباد: (ویب ڈیسک) زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 258.1 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 31 دسمبر2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 20.512 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 258.1 ملین ڈالرزیادہ ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 13.412 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.099 ارب ڈالرہے۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.150 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.103 ارب ڈالرتھا۔