لاہور: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2021ء کو تمام بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے بینکس بند رہتے ہیں اور وہ اپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرتے ہیں، تمام بینکس میں عوامی لین دین ضرور بند ہوتی مگر آپریشنل کام جاری رہتے ہیں۔ اسی طرح یکم رمضان ، مالی سال کے پہلے روز یعنی یکم جولائی کو بھی اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر تمام بینکس بند رہتے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جنوری 2021ء بروز جمعۃ المبارک ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر تمام بینکس کی برانچز بند رہیں گی، یعنی عوامی لین دین نہیں ہوگا۔
#SBP and all other banks will remain closed for public dealing on January 1, 2021 which will be observed as #BankHoliday. All employees of banks will attend the office as usual: https://t.co/IzqT15sNcF pic.twitter.com/t95IPJXPGk
— SBP (@StateBank_Pak) December 30, 2020
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے /مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے البتہ بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔