اسٹیٹ بینک کا قلیل مدت کیلئے 2 ہزار 900 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ

Published On 05 January,2021 12:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک نے قلیل مددت کے لئے 2 ہزار 900 ارب روپے کے قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا۔

مرکزی بینک نے قلیل مددتی قرض لینے کے لئے تیاری مکمل کرلی ہے، 2 ہزار 900 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کی خاطر اسٹیٹ یبنک 6 نیلامی کے ذریعے ٹی بیلز فروخت کرے گا۔ ٹی بیلز کی نیلامی جنوری سے مارچ کے دوران کی جائے گی۔

تین ماہ کے ٹی بیلز کا ہدف ایک ہزار 50 ارب روپے، چھ ماہ کے لئے 975 ارب روپے جبکہ سال کے لئے 875 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت کرنے کا ہدف ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت پرانے قرضے چکتا کرنے کی خاطر نئے قرضوں کا سہارا لے رہی ہے، ان قرضوں سے مستقل چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے حکومت کو معاشی میدان میں بڑی تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
 

Advertisement