رواں مالی سال کے 6 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 72 فیصد کمی ریکارڈ

Published On 19 January,2021 01:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے چھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 72 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 72 فیصد کمی کے بعد 51 کروڑ ڈالر رہی۔ تفصیلات کے مطابق چھ ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 30 فیصد کمی کے بعد 95 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

جولائی سے دسمبر کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 24 کروڑ ڈالر نکال لئے جبکہ انہی چھ ماہ میں سرمایہ کاروں نے 19 کروڑ ڈالر کے بانڈز بھی فروخت کیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود بیرونی سرمایہ کاری میں کمی اس بات کی طرف نشاندہی کررہی ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد اب تک بحال نہیں ہوسکا جس کے لئے حکومت کو مزید محنت کرنا ہوگی۔
 

Advertisement