اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ملاقات کی جس کے دوران ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔
گورنر سٹیٹ بینک نے وزیرِ اعظم عمران خان کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ادائیگیوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے بر آمدات اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں استحکام اور متوقع اضافے کے بارے میں بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔
وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیرِ اعظم کو اہم پاک-چین جوائنٹ وینچر کے بارے آگاہ کیا۔