عمران خان نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کو اپنے ملک کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کے دور اقتدار میں پاک امریکا تعلقات مضبوط ہونگے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کو اپنے ملک کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کے دور اقتدار میں پاک امریکا تعلقات مضبوط ہونگے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جوزف بائیڈن کو امریکا کا نیا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
I congratulate President @JoeBiden on his inauguration. Look forward to working with @POTUS in building a stronger Pak-US partnership through trade & economic engagement, countering climate change, improving public health, combating corruption & promoting peace in region & beyond
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 20, 2021
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں، صحت عامہ، کرپشن کے سدباب اور امن وامان کے فروغ کیلئے پاک امریکا پارٹنرشپ مضبوط ہوگی۔