نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں قانونی تارکین وطن پر لگائی گئی ویزہ پابندی ختم کردی۔
ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعہ جو بائیڈن نے گرین کارڈ درخواست گزاروں کے امریکا میں داخلے پر پابندی ختم کردی، جو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کی نوکریوں کے تحفظ کے لئے گرین کارڈ درخواست گزاروں پر عائد کی تھی۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کی پابندی سے تقریبا ًایک لاکھ بیس ہزار ایسے افراد بھی متاثر ہوئے تھے جنہیں ترجیحی بنیادوں پرویزا ملناتھا۔
اس موقع پر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسی امریکا کے مفاد میں نہیں بلکہ نقصان دہ تھی جس نے امریکی شہریوں کو انکے خاندان والوں سے جدا کردیا تھا۔