مکانوں کیلئے قرض: سٹیٹ بینک نے تعمیراتی عرصے میں ذاتی ضمانت کی سہولت دیدی

Published On 15 February,2021 04:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے سرکاری رعایتی سکیم کے تحت مکانوں کیلئے قرض لینے والوں کو تعمیراتی عرصے کے دوران ذاتی ضمانت کی سہولت دیدی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق درخواست گذاروں کو مکاناتی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ بینکوں کی جانب سے کاغذات یا مکان مکمل نہ ہونے کی صورت میں قرض کی فراہم نہ کرنا ہے۔

درخواست گزاروں اور بینکوں کے لئے اس مسئلہ کے حل کی غرض سے سٹیٹ بینک نے ایک سال کے لئے تیسرے فریق کی ضمانت قبول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سٹیٹ بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ اِس اقدام کے بعد بینک یہ یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں گے کہ مارک اپ سبسڈی اسکیم کے فوائد معاشرے کے اُن پسماندہ طبقات تک پہنچیں جو اِس وقت ذاتی مکان کے مالک نہیں ہیں۔

Advertisement