سٹیٹ بینک نے عارضی معاشی ری فنانس سکیم کے تحت 398 ارب قرضے جاری کیے

Published On 24 February,2021 06:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کی عارضی معاشی ری فنانس سکیم کے تحت اب تک 398 ارب روپے قرضے جاری کیے گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عارضی معاشی ری فنانس سہولت کے تحت قرضوں میں 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔ 11 فروری 2021 تک 398 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے ۔۔

سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو 714 ارب روپے کے قرضوں کے لئے 466 درخواستیں موصول ہوئیں ۔۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق کورونا کے وبا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاون سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں ،، لاکھوں افراد کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے ،، معیشت کو سہارا دینے کی خاطر سیٹ بینک نے مختلف اسکیموں کے تحت سستے قرضے دیے جس سے کمنپیوں کو مالی حالت بہتری دیکھنے میں آئی۔
 

Advertisement