فی تولہ سونا مزید سستا

Published On 24 February,2021 06:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 809 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر میں 43 روپے کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 94 ہزار 864 روپے کا ہوگیا ہے۔
 

Advertisement