سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال، اُتار چڑھاؤ کے بعد 159.75 پوائنٹس کی مندی

Published On 01 April,2021 04:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل غیر یقینی صورتحال کے باعث ایک مرتبہ پھر 159.75 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن نے سرمایہ کاروں کو ایک مرتبہ پھر محتاط کر دیا، انویسٹرز ٹریڈنگ کے دوران دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز کی طرح آج ایک مرتبہ پھر کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 232 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی تاہم اس کے بعد تیزی میں جانے والی سٹاک مارکیٹ میں ندی کی واپسی ہوئی۔ دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس میں 111.04 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔

چند مثبت اطلاعات کے بعد ٹریڈنگ میں دوبارہ تیزی ہوئی، اس کا تسلسل دوپہر دو بجے تک دیکھنے کو ملا اور انڈیکس میں دوبارہ 160.84 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ اس کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث ایک مرتبہ پھر 100 انڈیکس میں گراوٹ دیکھنے کو ملی۔

رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 159.75 پوائنٹس کی مندی ہوئی اور انڈیکس 44428.10 پوائنٹس کی مندی پر ہوا۔ انڈیکس میں 0.36 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 18 کرورڑ 86 لاکھ 43 ہزار 901 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
 

Advertisement