اسلام آباد: (دنیا نیوز) موجودہ حکومت کا تیسرا سال بھی مہنگائی کے لحاظ سے عوام پر بھاری رہا۔ ایک سال میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 118 روپے 48 پیسے مہنگا ہوا، آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہزار 10 سے 1128 روپے تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گائے کا گوشت 59 روپے، بکرے کا گوشت 125 روپے مہنگا ہوا۔ ایک سال میں چینی 16 روپے 51 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں چکن 91 روپے فی کلو، انڈے30 روپے درجن مہنگے ہوئے۔ دال ماش 11 روپے 70 پیسے، دال چنا 8 روپے 13 پیسے مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں چاول 7 روپے 64 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ایک سال کے دوران تازہ دودھ 10 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 36 روپے 12 پیسے اضافہ ہوا، گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 129 روپے 36 پیسے، خوردنی تیل کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 261 روپے مہنگا ہوا۔ ایک سال میں ٹماٹر 6 روپے 35 پیسے، آلو 10 روپے 80 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔