اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ معاشی استحکام حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ اب اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنانے کا وقت آ چکا ہے، اس مقصد کیلئے اصلاحات اور تنظیم نو ترجیح ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی بدلاؤ اور تعمیراتی پالیسی کے مختلف شعبوں پر اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے، پاکستان بدل رہا ہے، دیوالیہ کے قریب پہنچ جانے والا وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے جو کہ 2017 میں 5 ارب 80 کروڑ روپے خسارے میں تھا اب اس کے اکاؤنٹس میں 26 ارب روپے موجود ہیں، رواں مالی سال کے اختتام پر سی ڈی اے اکاؤنٹ 73 ارب روپے سرپلس میں ہوگا۔
Our economic turnaround & success of our construction policy showing results in diff sectors. Pak is changing. A near-bankrupt CDA, which posted a deficit of Rs 5.8 bn in 2017, will close this financial yr with Rs73 bn surplus & Rs 26 bn already in accounts. Well done team CDA.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2021
With financial stability achieved, it s time to accelerate transformation of Islamabad into a model city with priority being on reform & restructuring. Other mega cities can also become self-sustaining economic engines of growth through commitment, transparency & innovation.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2021
CDA s transformation: pic.twitter.com/WtEBqrHsgA
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے بڑے شہر بھی عزم، شفافیت اور جدت کے ذریعے خود انحصار اور ترقی کے مراکز بن سکتے ہیں۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حکام کو شاباش دی۔