کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ فی کلو مرغی کا گوشت 250 روپے سے بڑھ کر 370 روپے پر فروخت ہونے لگا۔
کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں سو سے ڈیڑھ سو روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں کم ہونے کے بعد ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے۔
شہر کے نواحی علاقوں میں قمیت زیادہ ہے، ایک ماہ قبل مرغی کے گوشت کی قیمت 570 روپے تھی۔ رواں ماہ کمی آئی تھی تاہم اب دوبارہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ شہری شکوہ کناں ہیں کہ درجنوں محکموں کے باوجود گرانفروشوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔