کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے اپنی وزارت سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں صوبائی حکومت میں مزید نہیں رہ سکتا۔ میرے علاقے میں امن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ میرے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار جام کمال کو سمجھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اتحادی ہیں۔ کاش اپوزیشن اراکین آج اس ایوان میں ہمارے ساتھ ہوتے۔ آج ایوان میں اپوزیشن اور وزیراعلیٰ دونوں موجود نہیں ہیں۔
سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ میں نے محکمہ تعلیم کی وزارت کو چیلنج سمجھ قبول کیا تھا۔ میں نے محکمہ تعلیم کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں کوئی مداخلت نہیں کی۔