بلوچستان کا 584 ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

Published On 18 June,2021 07:48 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کا 584 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔ تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا۔

بجٹ اجلاس سے قبل بلوچستان کے عوامی نمائندوں نے بھی وفاق کے نقش قدم پر چلتے بلوچستان اسمبلی کا احاطہ میدان جنگ بنا دیا۔ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ایوان کو جانے والے راستے بند کر دیئے گئے۔ انتظامیہ نے بکتر بند گاڑی کی مدد سے گیٹ توڑ دیا۔

 

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا جہاں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے بجٹ پیش کیا۔

صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے بجٹ تقریر میں کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کا تیسرا سالانہ بجٹ 2021-22 اس مقدس ایوان کے سامنے پیش کرنا میرے لیے اعزاز اور مسرت کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی کم اور وسائل بے شمار ہیں، آبادی اور وسائل کا یہ تناسب کسی بھی علاقے کی ترقی کے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں ہم صوبے بھر میں ترقی اور خوش حالی کی مثبت سمت میں گامزن ہیں، معاشی اور سماجی اہداف کے حصول اور لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے ہمہ جہت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال22-2021 کا بجٹ رواں مالی سال کے بجٹ کا تسلسل ہے اور ان دونوں بجٹ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ وسائل مہیا کیے گئے بلکہ صوبے کے مجموعی صحت کے نظام پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔

 

 

وزیر خزانہ بلوچستان کی بجٹ تقریر کے اہم نکات:

بلوچستان بجٹ کاکل حجم 584 ارب روپےہے

ترقیاتی بجٹ کاتخمینہ 179.19ارب روپےہے

غیرترقیاتی بجٹ کاحجم 346.861ارب روپےہے

بجٹ خسارےکاتخمینہ 84.7ارب روپےلگایاگیاہے

جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے 112ارب روپےسےزائدمختص

2086 نئی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 76ارب روپےسےزائدمختص

بولان میڈیکل کالج میں 2ہاسٹلزکی تعمیرکیلئے 20کروڑروپےمختص

کوروناسےنمٹنےکیلئے 3.6ارب روپےمختص کرنےکی تجویز

شاہراہوں پرایمرجنسی سینٹرزکاقیام عمل میں لایاجارہاہے

صوبےبھرمیں کوروناویکسین لگائی جائےگی

ڈاکٹرز،طبی عملےکی رہائشگاہوں کیلئے 10کروڑروپےمختص

تمام سرکاری ہسپتالوں میں پرچی سسٹم ختم کردیا

بلوچستان کیلئےہیلتھ کارڈاسکیم لائی جارہی ہے

ہیلتھ کارڈاسکیم کیلئے 5.914ارب روپےمختص کرنےکی تجویز

ہیلتھ کارڈسے 18لاکھ 75 ہزارخاندانوں کوعلاج کی سہولت ملےگی

ہیلتھ کارڈسےتمام افرادکو 10لاکھ روپےتک مفت علاج میسرہوگا

بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیا

نئےمالی سال میں 5 ہزارنئی اسامیاں رکھی گئی ہیں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصداضافہ کیاگیاہے

تعلیم کیلئے 71 ارب روپےمختص کیےگئےہیں

صحت کیلئے 38 ارب روپےرکھےگئےہیں

امن وامان کیلئے 52 ارب روپے رکھے گئے ہیں