اپوزیشن جماعتوں نے سندھ کے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندا قرار دیا

Published On 15 June,2021 11:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے سندھ کے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندا قرار دیدیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بجٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان نے موجود بجٹ کو گزشتہ سالوں کی سیریز قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج ایوان کے باہر بھی جاری رہا۔ اپوزیشن لیڈر نے بجٹ کو سندھ دشمن بجٹ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہ سالوں میں کچھ تبدیل نہیں ہوا، روایتی بجٹ کو نہیں مانتے۔

ایم کیو ایم رکن خواجہ اظہار الحسن بولے عوام دشمن بجٹ سے فائدہ پیپلزپارٹی کے وزرا کو ہوگا، سندھ کی عوام غریب ہوتی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے سندھ کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں میں اضافے کو کرپشن کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔
 

Advertisement