حکومت نے ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا کر تباہی کردی، غریب آدمی متاثر ہو گا: سلیم مانڈوی والا

Published On 13 June,2021 03:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ بات کریں تو بہتری آئے گی، حکومت نے ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا کر تباہی کردی ہے جس کا اثر غریب آدمی پر پڑے گا۔

سابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جس حکومت نے727 ارب روپے کے ان ڈائریکٹ ٹیکسز لگائے ہیں مگر نہیں جانتی کہ کولیکشن کیسے کرنی ہے، عوام پٹرول قیمت میں بیس روپے فی لٹراضافے کے لئے تیار ہوجائے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے ایجنڈے کو نکال دیا ہے، وزیر خزانہ نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ غلط طے پایا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پچیس ارب ڈالر کی برآمدات کی تھیں، سات سال ہوگئے یہ ملک وہیں کھڑا ہے۔ 

Advertisement