بلوچستان کا 500 ارب سےزائد کا بجٹ 18 جون کو پیش کیا جائیگا

Published On 16 June,2021 08:09 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے مالی سال 2021،22 کا 500 ارب سےزائد کا صوبائی بجٹ 18 جون کو پیش کیا جائے گا،صوبے کا ترقیاتی بجٹ ڈیڑھ سو ارب متوقع جبکہ تعلیم،امن و امان ،صحت اور ڈیمز کی تعمیر ترجیحات میں شامل ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے آئیندہ سال کا صوبائی بجٹ 18 جون کو صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا،، کل حجم 500 ارب سے زائد متوقع ہے، ترقیاتی بجٹ 150 ارب جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ تقربیاَ ساڑھے تین سو ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

بجٹ 2021،22 میں صحت، تعلیم، امن و امان اور پانی کے مسئلے کے حل کے لیے ڈیمز کی تعمیر حکومتی ترجیحات ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ اور ہیلتھ کارڈ کے لیے 5 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

رواں مالی سال بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے ریکارڈ 12ارب روپے رقم اکٹھی کی جبکہ آئیندہ مالی سال کے لیے اس میں اضافے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement